تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اقتدار بچانے اور لوٹنے کی جنگ ہورہی ہے، حکومت قبل از وقت الیکشن کا اعلان کرکے سیاسی بحران کا خاتمہ کرے۔
اپنے بیان میں سعد رضوی نے کہا کہ عوام کو اپنی پسند کے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے، اقتدار کی جنگ منتخب ایوان سے زیادہ گلی کوچوں میں لڑی جارہی ہے۔
سعد رضوی نے کہا کہ حکومت فساد، انتشار، آئین سے بغاوت اور تصادم کی راہ اختیار نہ کرے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے بہت خوف زدہ ہیں۔
سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ کسی کو ملکی مسائل کی پرواہ نہیں ہے، حکومت ملکی نظام چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
Comments are closed.