مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا اتھارٹی بل کے خلاف ن لیگ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کے حوالے سے صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون سے صحافت نہیں بلکہ صحافیوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کا مجوزہ میڈیا اتھارٹی کا قانون، صحافت کو نہیں بلکہ صحافیوں کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ آمرانہ اقدام ہے اور اس کے خلاف ن لیگ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Comments are closed.