بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے دو کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 40 لاکھ خاندان بلاسود قرض لے سکیں گے۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹور رجسٹر ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے رجسٹریشن تیز کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللہ کا عذاب آتا ہے، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈرنہیں بن سکتا، جب کرپشن کو کوئی برائی نہیں سمجھتا تو وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں ثانیہ نشتر، شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی شریک ہوئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.