کراچی: معروف عالم دین اور وفاق المدارس کے صدر مفتی تقی عثمانی نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے دھرنوں پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔
ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے اور احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانےکے بجائے پࣿرامن راستے اختیار کریں فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیزکریں
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) October 28, 2021
مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے پرامن راستے اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں۔
Comments are closed.