امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کا گلا دبانے کے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مزاج آمرانہ اور دعوے جمہوری اقدار کی بالادستی کے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت صحافیوں کا گلا دبانے کے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل سے پی ٹی آئی مزید بدنام ہوگی۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اور روایتی سیاسی پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی وزیروں، مشیروں اور بیوروکریسی کی تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں جماعت اسلامی نے بہتر پرفارمنس دکھائی۔
Comments are closed.