بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت سے بات چیت کو تیار ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اداروں کے ساتھ مل کر بڑھنا چاہتے ہیں، حکومت سے بات چیت کو تیار ہیں۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی نسلوں کی دشمنی نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایونٹ آتے ہیں اور گزر جاتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے لیے انتخابات کرانا کوئی مشکل نہیں۔

سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے فساد کے بغیر الیکشن تک پہنچ جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی یہ بات ٹھیک ہے کہ ایسی پٹیشنز عدالتوں میں نہیں آنی چاہئیں لیکن عدالتوں کو بھی پارلیمنٹ میں جانے کے مشورے نہیں دینے چاہئیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.