امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سود پر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل واپس لے۔
لاہور میں بیان دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام اللّٰہ اور اس کے رسولﷺ کے خلاف جنگ اور آئین پاکستان کی مخالفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران استعمار کے دباؤ پر دین بیزار اور عوام دشمن اقدامات سے باز رہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معیشت سے چھٹکارا حاصل کیا جائے، سودی نظام جاری رہا تو ترقی و خوشحالی نہیں آئے گی۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیڈ گورننس اور حکمرانوں کی غیر سنجیدگی سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.