حکومت سندھ نے سرکاری ملازمت کےلیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دے دی۔
سندھ حکومت نے بیروزگار افراد کو بڑی خوشخبری سنادی، جس کے بعد سرکاری نوکری کےلیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمت کےلیے عمر کی حد میں رعایت سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت کی یہ رعایت پولیس سروس، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت یکم جولائی 2022ء سے 30 جون 2024ء تک کےلیے دی گئی ہے۔
اس سے قبل سرکاری نوکری کےلیے عمر کی حد میں رعایت گزشتہ سال ختم ہوگئی تھی، جس کے باعث عمر کی حد گزر جانے پر ہزاروں نوجوان پریشان تھے۔
سرکاری محکموں میں بھرتی کےلیے عمر کی حد 18 سے 28 سال کے درمیان ہوتی ہے۔
Comments are closed.