پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

حکومت سندھ کا فلور ملز پر بلیک میلنگ کا الزام

حکومت سندھ نے فلور ملز ایسوسی ایشن پر بلیک میلنگ کا الزام لگادیا۔

محکمہ خوراک سندھ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن بلیک میل کر رہی ہے، ملز کو 15 اپریل سے اب تک 4 لاکھ گندم کی بوریاں دی گئی ہیں۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت 12 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے دیتی تو 1 ارب ڈالر تک کا زرمبادلہ آتا۔

محکمہ خوراک سندھ کے مطابق فلور ملز کو 10 ہزار 500 روپے میں گندم کی 100 کلو کی بوری دے رہے ہیں، آج بھی کراچی کی ملز کے 140 ٹرک گندم بھر رہے ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق مصنوعی بحران پیدا کرکے فلور ملز والے مال اسٹاک کرنا چاہتے ہیں، 4 ارب روپے کی گندم ملز والوں کو دے چکے ہیں۔

محکمہ خوراک سندھ کے مطابق گندم کے 200 ٹرک دیگر شہروں سے کراچی آنے کی اجازت دی ہے، ہم گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدمات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.