جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حکومت سندھ نے نماز تراویح کے لیے ایس او پیز جاری کردیے

حکومت سندھ نے رمضان المبارک میں نماز تراویح کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔

سندھ حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) کے تحت مساجد و امام بارگاہوں میں قالین نہ بچھایا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مساجد و امام بارگاہوں میں نمازی اپنے ساتھ جائے نماز لاسکتے ہیں۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نماز سے پہلے اور بعد میں اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ نزلے میں مبتلا 50 سال سے زائد عمر کے حضرات اور بچے مسجد نہیں آسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا کہ نماز تراویح مساجد کی حدود میں ادا کی جائے گی سڑک اور فٹ پاتھ پر ادا نہ کی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ صفوں میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے اور اس حوالے سے نشانات لگائے جائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سحری و افطار کا اہتمام مساجد میں نہ کیا جائے جبکہ موجودہ صورتحال میں اعتکاف گھروں میں کرنا بہتر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.