بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کررہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کررہی ہے، اس منصوبے کے لیے 250 بایو ہائبرڈ بسیں خریدی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کو 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے، یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 23 اسٹیشنز، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈپو ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا۔

انہوں ن کہا کہ بی آر ٹی یلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے جس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی پروجیکٹ کے لیے 2000 الیکٹرک بسیں خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ان بسوں کی خریداری پر 108 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.