وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان بزنس کونسل اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد و دیگر بھی موجود تھے۔
وفد نے ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی، مشترکہ وفد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ہمیشہ پاکستان کے مفاد کیلئے کام کرتی ہے اور باہر سے سرمایہ کاری ملک میں لاتی ہے۔
مشترکہ وفد نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات تجویز کیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کاروبار کے فروغ میں مدد اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے گی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی معیشت کیلئے خدمات کو اہمیت دیتی ہے۔
Comments are closed.