پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت سازش کے لفظ سے کھیلنے کی کوشش کررہی ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ پوری دنیا کو سمجھ ہے کہ سازش اور مداخلت میں کیا فرق ہے، خاص طور پر جب مداخلت عدم اعتماد کی تحریک اور حکومت کی تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کیوں بلایا گیا؟ اگر یہ کسی کے مشورے پر ہوا تو مشورہ دینے والے کی نیت پر سوال کرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ لیگی قیادت سے ایسے ہی احمقانہ فیصلوں کی امید کی جا سکتی ہے، آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے ذریعے اپنے سازشیوں کو کلین چٹ دلوانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پچھلے اعلامیہ کی توثیق کی، آج ایک بار پھر عمران خان کے موقف کی تائید کی گئی ہے۔
Comments are closed.