مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے حکومت جاتےجاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے، معیشت ٹھیک کرنے میں بڑا وقت لگے گا۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نےمعیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، ومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سےڈیل توڑرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کا پلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بےروزگار ہوئے، تاریخی مہنگائی ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلا دیش سےزیادہ مہنگائی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، ارجنٹینا اور ترکی میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے۔
Comments are closed.