وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت اگست میں پوری ہورہی ہے، ہم بھی بروقت انتخابات چاہتے ہیں۔
الیکشن تیاریوں سے متعلق پلڈاٹ کے سیمینار سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازوں نے بہت سوچ کر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کرانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومتیں 1977 کے انتخابات کرواتیں تو شاید ملک کا بدترین مارشل لا نہ آتا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے وزیر قانون کی طرف سے بروقت انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کی طرف سے انتخابات کے اعلان کو خوش آئند سمجھتا ہوں، دعا ہے کہ یہ اعلان جلد حقیقت کا روپ دھار پائے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Comments are closed.