ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

حکومت بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی کو توڑنا پڑے گا، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کو بحران سے نکلنے کےلیے اسمبلی توڑنے کی تجویز دے دی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کےلیےتیار ہیں، ماحول حکومت نے بنانا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 90 دن میں تو الیکشن اب بھی نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے اور بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی کو توڑنا پڑے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت حالات کنٹرول کرنے کے بجائے بحرانوں میں اضافہ کر رہی ہے، اگر حکومت ایک ہی دن الیکشن کرانا چاہتی ہے تو اسمبلیاں توڑ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں ختم کر دیں تو آئینی اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ فیصلے سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف فراغت کے ڈر سے الیکشن نہیں کرا رہا، مریم نواز کا رویہ ایک لیڈر کا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی1973ء کے آئین کی خالق ہے لیکن اسی آئین کو توڑ بھی رہی ہے، پوچھتا ہوں پی پی آئین جوڑنے والی ہے یا توڑنے والی؟ اس  نے آئین توڑا تو یہ بھٹو کی روح سے غداری ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.