بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کو تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد اس حوالے سے آج رات ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کےلیے بڑا سر پرائز سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت میں ایم کیو ایم پاکستان پہلے بھی دلچسپی کا اظہار کرتی رہی ہے، اس لیے حکومت انہیں یہ دینے کی پیشکش کرے گی۔

وفاقی حکومت نے اتحادی ق لیگ کو وزارتِ اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کی جو پرویز الہٰی نے قبول کرلی ہے، اسی تناظر میں عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.