وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق پہلے کالعدم تنظیم کے لوگ جی ٹی روڈ سے دھرنا ختم کریں گے، گرفتار کارکنوں کی رہائی قانونی ضابطے پورے کر کے عمل میں لائی جائےگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی وفد اور کالعدم تنظیم کی قیادت کے درمیان گزشتہ رات مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر علی محمد خان شامل تھے۔
مذاکرات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔
گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات بھی کی تھی۔
Comments are closed.