بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور تاجروں کے مذاکرات کامیاب، بجلی بل پر فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کیلئے موخر

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر توانائی خرم دستگیر نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ بجلی کے بل پر فکسڈ ٹیکس موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا فکسڈ سیلز ٹیکس ایک سال کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے بجلی بلوں پر ایک سال کے لیے فکسڈ ٹیکس تاجروں کے مطالبے پر موخر کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.