بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

عام انتخابات سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، مزید مذاکرات سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے، پی ٹی آئی نے بجٹ پیش کرنے کی شرط پر بھی نیم رضامندی ظاہر کی۔

قومی اتفاق رائے کی خاطر ہم نے کافی لچک دکھائی، وائس چیئرمین تحریک انصاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات میں تعطل آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوسکیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف نے ن لیگ سے اپنی صفوں میں اتحاد لانے کی بات کی، پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ ن لیگ کے کئی وزراء کے رویوں کی وجہ سے بداعتمادی پیدا ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے وفاقی وزراء کے منفی بیانات کو غیر ضروری قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.