بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور آپٹما کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا

وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، اپٹما نے عدالتوں سے حکم امتناع واپس لے لئے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اپٹما کےسیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اپٹما کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت 24گھنٹے گیس دے یا بجلی ورنہ پیر سے ملیں بند کرکے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

اپٹما کے سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی۔

شاہد ستار نے بتایا کہ اپٹما نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں اور کل سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا ہماری یومیہ گیس 15 کروڑ مکعب فٹ ہے، سیکرٹری جنرل اپٹما نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد کے مشکور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.