بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور اتحادیوں نے رابطوں اور اجلاسوں کا سلسلہ تیز کردیا

حکومت اور اس کے اتحادیوں نے بھی میٹنگز، رابطوں اور اجلاسوں کا سلسلہ تیز کردیا، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات ق لیگ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دوبارہ رابطے کریں گی، پرویز الٰہی کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج حکومتی شخصیات دوبارہ مسلم لیگ ق سے رابطہ کریں گی۔

مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مونس الہٰی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، عون چوہدری نے دونوں کے درمیان بات چیت کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس جہانگیرترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں 3 بجے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.