پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز آجائے ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا، آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا گیا ہے، غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ملک کی بقاء اور خوشحالی کا سوچے، جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ نااہل جماعتوں پر مشتمل حکومت صرف اپنی کرپشن اور چوری بچانے کو حکومت میں آئی۔
Comments are closed.