جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

حکومت انتخابات کے التوا کیلئے سیکیورٹی فورسز کو استعمال کرنا چاہتی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کر انتخابات کے التوا کیلئے سیکیورٹی فورسز کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایسا کوئی بھی قدم مسلح افواج کو عدلیہ اور قوم کے خلاف براہ راست کھڑا کردے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج عدلیہ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی گئی اور ایک غیر آئینی بل پیش کیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ سب واضح کرتا ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگنے کیلئے کوئی بھی راستہ اختیار کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.