بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت الیکشن کمیشن پر قبضےسے دھاندلی کرنا چاہتی ہے: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کا نظام بدلنے کا حق آئینی ترمیم کے ذریعے حاصل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ووٹرز فہرستیں الیکشن کمیشن کی ملکیت ہیں، عوام کی رائے کا احترام کیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں جائے گا۔

وزیرِ ریلوے اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اور وزراء سے گزارش ہے کہ آئین کی شق 218-219 کو پڑھ لیں، 80 فیصد دھاندلی انتخابات سے قبل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے دھاندلی کرنا چاہتی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابات کو متنازع بنایا جائے۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان جب بھی تقریر کرتے ہیں یا تو وہ الزام لگاتے ہیں یا دھمکیاں دیتے ہیں، حکومت کو معلوم ہو گیا ہے کہ وہ دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین و پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سےمتعلق ترمیم مسترد کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مفاد کے لیے اداروں کو داؤ پر نہ لگائے، آج الیکشن کمیشن بھی حکومت سے محفوظ نہیں، ہمارے ملک کا اصل مسئلہ الیکشن چوری ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین چوری نہیں روک سکتی۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا حق ہے، اس کو حکومت لینا چاہتی ہے تو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.