جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

حکومت اعلیٰ افسران کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ سینیٹر مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت اعلیٰ افسران کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں اضافے پر جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے یہ بات پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل بہت خوفناک ہے جس سے پُر تشدد انتہا پسندی ختم نہیں ہو گی بلکہ بڑھے گی۔

جماعتِ اسلامی کے سینیرٹ کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کا یہ سوال بھی کیا ہے کہ عوام کب تک یہ بوجھ اور ظلم برداشت کریں گے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.