وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھانے پینے کی اشیاء اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں ٹیم نے بریفنگ دی۔
عمران خان نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے اہم میکرواکنامک اعشاریوں کے استحکام پر توجہ مرکوز ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی۔
Comments are closed.