امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے، ڈبونے والے خود ملاح ہیں، پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور اسے اقتدار میں لانے والے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم نے حقائق کی مکمل تصویر کشی نہیں کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی کا موازنہ امریکا اور یورپ سے کرتے ہیں، وزیراعظم مغربی ممالک کی عوام کو میسر سہولتوں کا تذکرہ بھی فرما دیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی اور بےروزگاری خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے، افغانستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حواس باختہ حکمران صلاحیت سے عاری ہیں، حکومت نے سوا تین سال میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ ہر سطح پر لڑے گی، 28 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک کی جانب بے روزگاری مارچ ہوگا۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
Comments are closed.