پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت کو اینٹی کرپشن قانون میں تبدیلی کا کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن قانون میں تبدیلی پر حکومت اسٹینڈ لے کر بیٹھی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تمام ادارے اور انتظامیہ ہے جبکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.