ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں۔
کہیں کہیں احتیاطی تدابیر پر عمل ہوا تو کہیں ایس او پیز بالکل نظر انداز کردیے گئے۔
کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عید میلے سج گئے، صوبائی حکومت کی پابندی ہوا ہوگئی۔
ملتانی محلہ، پٹیل باغ اور طوغی روڈ پر جھولوں، اونٹ اور گھوڑے کی سواری کے لیے بچوں کا رش رہا جبکہ کھانے پینے کے اسٹال بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے عید الاضحی پر کورونا وائرس کے پیش نظر ہر طرح کے میلوں پر پابندی لگارکھی ہے۔
Comments are closed.