بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی وفد آج چوہدری برادران کو منائے گا

اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے گا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ دفاع پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل ہوں گے۔

حکومتی ٹیم اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی چوہدری بردران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی بات پر چوہدری برادران اور وہاں موجود وزراء نے قہقہے لگائے۔

اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

حکومتی کمیٹی اور چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران اتحاد کے معاملات، وفاق اور پنجاب کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.