حکومتی وزرا کی ٹیم ناراض رکن پی ٹی آئی خواجہ شیراز سے ملنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حکومت سے ناراض ہیں اور انہیں وفاقی حکومت سے بھی شدید تحفظات ہیں۔
وفاقی وزراء میں مراد سعید، پرویز خٹک اور دیگر شامل ہیں، جبکہ وزراء خواجہ شیراز کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے 4 باغی ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جن میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر، نور عالم خان منظر عام پر آگئے۔
جیونیوز کے اینکر حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی وجہ سے یہاں آئے۔
Comments are closed.