وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی قانونی ٹیم کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب الیکشن پر طلبی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، جبکہ سپریم کورٹ کے نوٹسز پر حمکت عملی مرتب کی گئی۔
اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم نے بریفنگ دی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی طرف سے سپریم کورٹ میں مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے نوٹسز پر حکمت عملی مرتب کی، پنجاب کےالیکشن فنڈز سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سپریم کورٹ میں سماعت پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کو سپریم کورٹ کے بینچ کی تشکیل پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلا ف عدالت عظمیٰ میں دائر درخواستوں پر سماعت مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 8 رکنی بینچ کل درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.