مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بیساکھیاں زیادہ مضبوط ہیں۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہونے اور اپوزیشن قیادت کی مشترکا پریس کانفرنس کے بعد بدلتے سیاسی منظر نامے میں چوہدری شجاعت حسین کی فضل الرحمان کے گھر آمد کی خبر سامنے آئی۔
چوہدری شجاعت حسین اور فضل الرحمان میں ہونے والی ملاقات میں تیزی سے بدلتی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سےطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس وقت حکومت کی بیساکھیاں زیادہ مضبوط ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے خطرہ محسوس نہ کریں اپنے حلقوں میں دیکھیں، کوئی دراڑ ہوگی تو حکومتی حلقوں میں ہوسکتی ہے ۔
Comments are closed.