حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حالیہ پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو انتخابات کا بجٹ قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ غیر حقیقی بجٹ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس 2 ماہ کا وقت ہے، یہ کیسا بجٹ دیا گیا ہے؟
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہمارے مالی ذخائر صرف 1 ماہ کی درآمدات کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ بجٹ میں مشکل فیصلے کریں گے، کوئی مشکل فیصلہ نہیں کیا گیا۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ہمارے سروں پر معاشی طوفان کھڑا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے، ایک ماہ بعد معیشت مزید مشکل میں ہو گی۔
Comments are closed.