حکومت کی اتحادی جماعتوں نےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) محسن شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔
ریفرنس پر ارکان قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا، آغا رفیع اللّٰہ، آغا حسن بلوچ، صلاح الدین ایوبی، علی گوہر اور سعد وسیم شیخ کے دستخط ہیں۔
عمران خان کے خلاف ریفرنس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیج دی گئی ہے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان نہ صادق ہیں نہ امین۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جو گوشوارے جمع کرائے اس میں جھوٹ بولا۔
محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 2019 کے گوشوارے نکال کر توشہ خانے کے تحائف چیک کیے، گوشوارے کے نیچے حلف نامہ میں عمران خان نے جھوٹ بولا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید رکھتے ہیں الیکشن کمیشن اس ریفرنس پر کارروائی کا آغاز کرے گا۔
Comments are closed.