حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت کالعدم ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی اور بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔
معاہدے کے اہم نکات کے مطابق حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردے گی، دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔
کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کے لیے کردار ادا کیا جبکہ حکومت کی طرف سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
Comments are closed.