پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کا وقت تبدیل، چیئرمین سینیٹ کی تصدیق

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں وقت کی تبدیلی سے متعلق بیان جاری کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کے لیے مذاکرات کریں، سارا رولا ستمبر کا ہے سمجھ آئی جی؟

انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضامندی سے مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکریٹریٹ میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورتحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات پر وقت تبدیل کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.