حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) معاملے پر بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا بشیر فاروقی نے اہم انکشاف کیا ہے۔
ایک بیان میں مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں تھے، انہوں نے مذاکرات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے، اس میں ہزار فیصد کردار آرمی چیف کا ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ آرمی چیف ایک ہزار فیصد چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو، ان کا زور مذاکرات پر تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی برکتوں سے سارا کام ہو گیا۔
Comments are closed.