وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی حکومت کی اہم جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے اپنے تمام ارکان پارلیمان سے استعفے لے لیے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مردم شماری کے معاملے پر اختلافات تاحال دور نہیں ہوسکے ہیں۔
ایم کیو ایم نے اتحادی ہونے کے باوجود حکومت سے مردم شماری پر اختلافات ختم نہ ہونے پر اپنے تمام ارکان پارلیمان سے استعفے لے لیے ہیں۔
متحدہ قیادت نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور ارکان صوبائی اسمبلی سے استعفے لے لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو کراچی اور حیدر آباد کی مردم شماری کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔
Comments are closed.