پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کے حکمران ہمیں فوج سے لڑوانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بات انہوں نے ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ صرف دھاندلی سے ہی جیت سکتے ہیں، ان لوگوں نے خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کہتے ہیں کہ صدر عارف علوی نے انہیں امریکی لیٹر بھجوایا ہے اس پر تحقیقات کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام میر جعفر اور میر صادق کو یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا، وہ کون لوگ تھے جنہیں پاکستان ترقی کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا تھا؟
عمران خان نے کہا کہ جب شہباز شریف کی حکومت آئی تو بھارت اور اسرائیل نے خوشیان منائیں اور اسلامی ممالک ہماری حکومت ختم ہونے پر حیران اور پریشان ہو گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر جب بھی مشکل آتی ہے یہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں، اس طرح ان کا فائدہ ہوتا ہے اور ملک کا نقصان ہوتا ہے، عمران خان نے مریم نواز کو جھوٹوں کی شہزادی قرار دیا۔
Comments are closed.