جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ملک کی معاشی صورتحال پر قرار داد منظور کرلی۔
قرار داد میں کہا کہ حکمران ملک کو قسطوں پر فروخت کررہے ہیں، موٹرویز اور ائیر پورٹس عالمی مالیاتی اداروں کے پاس رہن ہیں، توانائی بحران پیدا کرکے آئی پی پیز کو 350 ارب روپے لوٹنے کی چھٹی دی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کی قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہیں لیکن پاکستان میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ ایک بار پھر بجلی کا یونٹ 6اعشاریہ 40 روپے مہنگا کیا جارہا ہے، آئی پی پیز کو بھی عوام کو لوٹنے کی چھٹی مل چکی ہے۔
جماعت اسلامی کی قرار داد میں کہا گیا کہ قومی قرضہ 56ہزارارب روپےکی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے، جو جی ڈی پی کا 93 اعشاریہ 70فیصد کے برابر ہے۔
Comments are closed.