app for plane hookups gina valentina melissa moore hookup hotshot a v hookup on xbox 360 hookup lynchburg va best site to hookup with older woman gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکمران جماعت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیا

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ سامنے آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوئے اس اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی اور پارلیمانی پارٹی نے نومنتخب حکومت کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے ایجنڈے اور اقدامات کی تائید و توثیق کی اور تباہ حال معیشت کی بہتری اور عوامی ریلیف کے لیے خادم پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رمضان المبارک میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی عوام دوست جمہوری اقدامات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مشکل معاشی صورتحال میں عوام کو خاطرخواہ ریلیف دینا چیلنج ہے، عوام کو گزشتہ 4 سال کے مہنگائی پر مبنی سیاہ دور نے تڑپایا، ان اقدامات پر خادم پاکستان اور اُن کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام پر مزید اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا خادم پاکستان کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اتحادی حکومت بجٹ گنجائش میں اضافے کے ساتھ ریلیف میں مزید اضافے کے لیے کوششیں جاری رکھے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں سابق حکومت کی معیشت کی بحالی، آئین، عدلیہ اور قومی اداروں کیخلاف سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مسجد نبویﷺ کی حرمت و تقدس کے منافی واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے مدینہ کے تقدس کی پاسداری نہیں کی، جس سے ان کے مکروہ کردار کا پتہ چلتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذموم حرکت سے پاک مقام کے احترام کو فراموش کیا گیا، برادر ملک سعودی عرب میں پاکستان کے امیج کو بھی متاثر کرنے کی ناپاک کوشش کی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت ایسے مؤثر اقدامات کرے تاکہ آئندہ ایسا قبیح فعل دوبارہ سرزد نہ ہو۔

دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین شکن عناصر سے آئین کی قوت سے نمٹا جائے، ملک میں خانہ جنگی کروانے کی سازش کو قانون کی طاقت سے بلاتاخیر، بلاہچکچاہٹ کچل دیا جائے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سابق غیر جمہوری وزیراعظم کے آئین اور عدلیہ سمیت قومی اداروں پر حملوں کیخلاف ’زیروٹالرنس‘ دکھاتے ہوئے قانونی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی آئین، عدلیہ اور قومی اداروں کے قانونی دفاع کے لیے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آئین پر عمل درآمد ہونا خود آئین کا تقاضا ہے، اس سے انحراف کی سزا بھی خود آئین نے تجویز کی ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آئین کی پاسداری، عمل داری اور تحفظ کو یقینی بنائے، سیاست کے بجائے سازش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا آئین کا تقاضا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سابق غیرجمہوری آئین شکن وزیراعظم عدلیہ، الیکشن کمشن اور قومی اداروں کو محض اس لیے نشانہ بنارہا ہے کہ وہ آئین پر چل رہے ہیں۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ اداروں میں تقسیم پیدا کرنے کی گھناؤنی اور مذموم کوشش ہے، یہ ایک جوہری ملک کے قومی مفادات کو خطرات سے دوچار کرنے والی ملک دشمن سوچ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت اور قومی مفادات ملک میں انتشار، فتنہ و فساد کے متحمل نہیں ہوسکتے، ایسی گھناؤنی سوچ اور اعلانات کرنے والے آئین کو نہیں مانتے تو کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام جماعتیں، مکاتب فکر، میڈیا، وکلا، سول سوسائٹی، آئین، عدلیہ، اداروں کیخلاف سازش کی مذمت کریں، آئین شکن شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتخابی، معاشی اور انتظامی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اتحادی جماعتیں ایجنڈے کی جلد تکمیل کے لیے واضح نظام الاوقات مرتب کریں، مشترکہ بنیادوں پر حکمت عملی وضع کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.