اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حکمران انا ختم کرکے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں۔ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں۔
انکا کہنا تھا کہ پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں۔ ان کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں۔
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ ساری صورت حال میں نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے۔
حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو۔ سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔ جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہو رہا ہے۔ دشمن ملک سے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو اپنے ملک کے عوام سے کیوں نہیں ہوسکتے۔
Comments are closed.