بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکمران اساتذہ پر بھی اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ آصف احتجاجی اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے۔

مظاہرین سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے جان چھوٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ جائے، حکمران ملک کی طرح اساتذہ پر بھی اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کے سرکاری اسکول و کالجز میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تیسرے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قلم کی جنبش سے سولہ ہزار بندوں کو بے روزگار کر دیا، یہ لوگ کہاں جائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو سمجھ آگئی اگلے الیکشن میں برا حال ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکول و کالجز میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تیسرے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.