پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکمران اتنا کریں جتنا کل برداشت کرسکیں۔
ایف نائن پارک میں جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ آج ہم اس لیے آئے کہ ہمارے ساتھی پر تشدد کیا گیا، انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی قانون نہیں، جنگل کا قانون ہے، حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں اتنا کرو کہ کل تم برداشت کرسکو۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی اپنی حکومت میں کسی کے لیے رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ تحفظ دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے عالمی سازش سے آئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پورے ملک میں جلسہ کرنے جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
Comments are closed.