بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

حکمران اتحاد میں ابھی تک نگراں وزیرِ اعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد میں ابھی تک نگراں وزیرِ اعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اہم فیصلے مشاورت کے بعد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بغیر کوئی پارٹی بھی فیصلہ نہیں کر سکتی، تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا اور ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ایک پارٹی کی حکومت نہیں۔

اسلام آبادنگراں وزیراعظم کے لئے وزیرخزانہ…

پی ڈی ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کو بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کو اکثریت ملتی ہے تو وزیرِ اعظم تو ن لیگ کا ہی ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.