ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

حکمرانوں نے ہمارا قومی نشان کشکول بنا دیا ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ہمارا قومی نشان چاند تارا نہیں ہے، آج کے حکمرانوں نے ہمارا قومی نشان کشکول بنا دیا ہے، جو حکمران قرض لینے میں کامیاب ہو وہ اس طرح کرتا ہے جسے کشمیر فتح کیا ہو۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے تیسرے روز خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کامیاب دھرنے پر اہل پنجاب کو خراج تحسین اور مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ آصف زرداری کی طرح بلاول کو وزیراعظم بنانا نہیں ہے، میرا مسئلہ نواز شریف کی طرح مریم نواز کو وزیراعظم بنانا نہیں ہے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے، پاکستان میں ہر چیز مہنگی ہے صرف ایک چیز موت سستی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غریب کا چولہا ٹھنڈا اور دو وقت کی روٹی نہ ملے تو جماعت اسلامی نکلتی ہے۔ جب مظلوم کو عدالتوں میں انصاف نہ ملے تو پھر جماعت اسلامی نکلتی ہے، جماعت اسلامی امید کی شمع بن کر میدان میں نکلتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظالمو شرم کرو آج تم جس جگہ بیٹھے ہو ہمیشہ اس جگہ نہیں رہو گے۔

انکا کہنا تھا کہ جب سیلاب آیا تو جماعت اسلامی میدان میں تھی۔ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے ہیں نہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) والے، جماعت اسلامی میدان میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.