بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حوصلہ مند بیل نے جنگل کے بادشاہ کو ہی خوفزدہ کردیا

 حملہ کرنے کی خاطر آئے شیر کو ایک باہمت بیل نے خوفزدہ کر کے بھگا دیا۔

جانور اکثر ایک دوسرے پر طاقت کا زور دکھانے کی خاطر آپس میں لڑتے اور ڈراتے دھمکاتے ہیں، جانوروں کی اس لڑائی میں جیت ہمیشہ طاقت ور کی ہی ہوتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ویڈیو نے اپنی جانب توجہ اس وقت مبذول کروالی جب جانوروں کے درمیان ذرا ہٹ کر تکرار ہوئی۔

انڈین فاریسٹ آفیسر (IFS) سوسنتا نندا کی جانب سے شیئر کردہ وائرل ہونے والی دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بیل جو جنگل کی ایک سڑک پر چہل قدمی کرتا ہوا اپنی منزل کی جانب گامزن ہوتا ہے۔

یہ بیل کچھ دور جاتا ہے تو اچانک سے ایک شیر دوڑتا ہوا اس پر حملہ کرنے کی نیت سے آنے ہی والا ہوتا ہے کہ باہمت بیل نے ڈر کے بھاگنے کی بجائے اس کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیر پر حملہ کردیا۔

شیر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حواس باختہ ہو کر خود ہی خوفزدہ ہوجاتا ہے اور جنگل کی جانب بھاگ جاتا ہے جبکہ بیل بھی اپنی منزل کی جانب دوبارہ گامزن ہوجاتا ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر ایک بار پھر اس سڑک پر آتا ہے اور جنگل کی دوسری جانب نکل جاتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 19 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ 1 ہزار سے زائد صارفین نے اس ویڈیو کو پسند اور سینکڑوں نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اس بیل سے سیکھنا چاہئے کہ اپنی کمزوریوں، پریشانیوں، بیماری یا ذہنی تناؤ کے وقت ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کریں، ایسے ہی ہم اپنی پیشانیوں کو شکست دے سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.