وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرونِ ملک مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں گرفتار ملزمان سے بیرونِ ممالک میں مقیم افراد کے نمبر لیے جائیں گے۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور بجلی کی چوری کی روک تھام کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.